: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
یروشلم،27اپریل(ایجنسی) اسرائیلی پولیس نے مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے کے درمیان ایک چیک پوائنٹ پر دو فسلطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ خاتون پولیس ترجمان لیوبا سامری کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے ایک خاتون اور ایک مرد فلسطینی ہے اور یہ کہ خاتون نے ایک پولیس اہلکار پر چاقو پھینکا جس کے بعد فائرنگ کی
گئی۔ چیک پوائنٹ کے قریب کام کرنے والے ایک عینی شاہد اعلیٰ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ پولیس اہلکار اس جوڑے پر چلائے اور انہیں واپس جانے کا کہا، مگر لگتا تھا جیسے انہیں معلوم نہیں ہو رہا کہ وہ کیا کریں۔ اعلیٰ کے مطابق پولیس اہلکاروں نے پہلے خاتون کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا جس کے بعد پریشان ہو جانے والے اس کے ساتھی مرد نے واپس جانے کی کوشش کی مگر اسے بھی ہلاک کر دیا گیا۔